اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکفیری گروہ داعش نے شام کے شمالی علاقے کوبانی میں داخل ہوتے ہی سات مرد و زن کے سر قلم کر دئے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس کرد نشین علاقے کے دو مردوں اور تین عورتوں کے سر اس وقت قلم کر دئے جب انہوں نے داعش کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا۔
بظٓاہر دھشتگردوں کا یہ بھیانک اقدام اس علاقے کے لوگوں کو ڈرانے کی غرض سے تھا تاکہ وہ داعش کا مقابلہ نہ کریں۔
یہ بھیانک واقعہ کردنشین شہر کوبانی سے ۱۴ کلومیٹر فاصلے پر واقع عین العرب میں رخ پایا۔
اطلاعات کے مطابق شام کے انسانی حقوق تنظیموں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں داعش اور کردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں اور کردوں نے تاہم داعش کے عناصر کو کوبانی شہر پر مسلط نہیں ہونے دیا ہے۔



..............
242